Blogجلد کے نسخے

برص، پھلبہری، کا مجرب علاج


نسخہ : بابچی 50 گرام، گندھک آملہ سار 50 گرام، تخم پنواڑ 50 گرام، مغز اخروٹ 50 گرام، تل سفید 50 گرام، بلادر نیم سوختہ 50 گرام
ترکیب تیاری : سب سے پہلے بلادر کی ٹوپی اتار کر بلادر کو ہلکا ہلکا موٹا کوٹ لیں اور تھوڑے سے دیسی گھی میں توے پر نیم بریاں کرلیں یہ احتیاظ رہے کہ بھلا نوہ کے دھواں سے بچیں، ہوا کا رخ دیکھ کر مخالف سمت میں بیٹھیں اور بہتر ہے کہ عینک وغیرہ لگا کر بلادر کو بریاں کریں بریاں کرنے میں یہ خیال رہے کہ بالکل ہی جلا نہ لیں بلکہ نیم سوختہ کرلیں پھر باقی تمام ادویات کا سفوف ملا کر مغز اخروٹ تل وغیرہ ملا کر خوب کوٹیں اور یکجان کرلیں پھر 500 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : 1 کیپسول صبح اور شام کھانے کے 30 منٹ بعد تازہ پانی کیساتھ ایک سے دو ماہ استعمال کریں
فوائد : برص کیلئے لاجواب دوا ہے نئی مرض ایک دو ماہ میں قابو آجائے گی اور پرانی مرض کیلئے کئی ماہ تک علاج کرنا پڑے گا

ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں