تلی اور قے، کا دیسی علاج
نسخہ نمبر 1 : سونف 1 گرام، دانہ بڑی الائچی 1 گرام، پودینہ1 گرام
ترکیب تیاری : 1 کپ پانی میں پیس لیں یاں گرائینڈر میں رگڑ لیں اور چھان کر پی لیں ضرورت ہو تو دن میں تین بار استعمال کریں
فوائد : انشاءاللہ قے اور متلی کا سستا اور مجرب نسخہ شابت ہو گا
نسخہ نمبر 2
نسخہ : املی 1 چمچ چائے والا
ترکیب تیاری : پانی کے ایک گلاس میں دو گھنٹے تک بھگو کر ہاتھوں سے مل کر چھان لیں اور پی لیں، دن میں دو بار استعمال کیا کریں
فوائد : متلی اور قے کو فوری آرام دیتا ہے
نسخہ نمبر 3
نسخہ : پیاز کا پانی 10 گرام، پودینہ کا پانی 10 گرام، ادرک کا پانی 10 گرام، لیموں کا پانی 10 گرام، میٹھا سوڈا 10 گرام
ترکیب تیاری : چاروں اجزاء پانی اور میٹھا سوڈا ایک جگہ ملا کر ایک صاف شیشی میں رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک چمچ ایک کپ پانی ڈال کر فورا لیں
فوائد : یہ نسخہ متلی، قے، اوربد ہضمی اور ہیضہ میں بھی مفید ہے
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
