جلد کی حفاظت کے گھریلو نسخے
خواتین اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے پالر کا رخ کرتی ہیں مگر اکثراوقات وہ اتنی مضروف ہوتی ہیں کہ پالر جانا مشکل ہو جاتا ہے جس سے خواتین کی خوبصورتی مانند پر جاتی ہے۔ اس لۓ ضروری ہے کہ وہ گھر پر ہی گھریلو نسخے سے اپنی خوبصورتی بڑھا سکتی ہیں۔ بس تھوڑی سی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ خشک جلد کے لیے زیتون کا تیل ،عرق گلاب،اور لیموں کاعرق ملا لیں، اب اس مکسچر کو استعمال کریں، آپ کی جلد کی خشکی ختم ہوجاۓ گی۔ ملتانی مٹی، گلاب کا عرق، اور لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں، اس سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجائیں گی اور چہرہ بارونق ہوجاۓ گا۔ ہلدی اور چندن پیس کر ابٹن، بنالیں۔ اب اس ابٹن کو پورے جسم پرلگائیں، اس سے بدبو ختم ہو جاتی ہے۔ جائفل کو پیس کر کچے دودھ میں ملائیں، اب اسے چہرے پر لگائیں۔ اس سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔ خشک اور کھر دری جلد ہو تو دودھ کی بلائی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں، اس سے جلد نرم و نازک اور تروتازہ ہو جاۓ گی۔
جلد کو تروتازہ رکھنے کا طریقہ
اپنی جلد کوتروتازہ رکھیۓ! ان طریقوں پرعمل کرنے سے ہرطرح کی جلد تروتازہ رہتی ہے۔
.1
صبح سویرے خالی پیٹ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پیئیں۔
.2
عام صابن بلکل استعمال نہ کریں۔
.3
چہرہ دھوتے وقت سب سے پہلے اپنے چہرے پر نیم گرم پانی کا استعمال کیں اور فیس واش سے مساج کریں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
.4
اپنا تولیہ الگ رکھیں۔ کسی کا تولیہ ہرگز استعمال نہ کریں۔
.5
میک اپ اتارنے کے بعد چہرے کواچھی طرح صاف کریں۔
.6
بیس یا کریم اپنی جلد کے مطابق استعمال کریں۔
.7
ایسا کوئی کوسمیٹک نہ استعمال کریں جو آپ کی جلد کو خراب کرتا ہو۔
.8
دن میں دو دفعہ منہ ضرور دھوئیں۔
.9
میک اپ اتارنے کے بعد کلینزنگ کریں۔ کلینزنگ کا بہترین طریقہ: کلینزنگ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ٹھنڈے دودھ کو روئی کی مدد سے پورے چہرے پر لگائیں اور اچھی طرح صاف کریں، اور اس کے بعد دو کھانے کے چمچ عرق گلاب، ایک چاۓ کا چمچ شہد، اور ایک چاۓ کا چمچ دہی ملا کے مکسچر بنا لیں۔ یہ مکسچر پندرہ منٹ کیلۓ چہرے پر لگا لیں اور پھر دھو لیں۔ اگرآپ یہ روٹین بنا لیں تو آپ کی جلد تروتازہ رہے گی۔
