امراض اور علاج

Sciatica Dard Ke Mutaliq Tamam Maloomat Desi Ilaaj

Sciatica dard ka aaghaz kamar ke nichale hissay se hota hai aur is ka ehsas tangon mein bhi hota hai. Sciatica asaab ko jab chout lagti hai ya nuqsaan pohanchana hai to is dard ka saamna karna parta hai. Sciatica asaab jism mein sab se lamba aur mota asaab hota hai .

Yeh dard kaafi pareshani ka baais bantaa hai kyun ke aam tor par is ki shiddat ziyada hoti hai. Sciatica dard ko aik aam bemari samjha jata hai kyun ke yeh bohat saaray logon ko mutasir karta hai. das se chalees feesad logon ko zindagi mein kam az kam aik baar Sciatica dard ka saamna karna parta hai .

Kamar ke nichale hissay se Sciatica asaab ka aaghaz hota hai aur yeh asaab kullho se hotay hue tangon tak aata hai. un asaab ko mukhtalif wajohaat ki wajah se jab nuqsaan pohanchana hai to dard ka saamna karna parta hai. dr Mohammad Seddiq Hamid , jo ke aik nihayat qabil aartho pidk surgeon hain, ka kehna hai ke Sciatica asaab ko ziyada tar nuqsaan is soorat mein pohanchana hai jab un par ziyada pressure aaye .

Sciatica dard ki wajohaat har mareez mein mukhtalif hoti hai. taham ziyada tar mareezon ko mandarja zail wajohaat ki wajah se is dard ka saamna karna par sakta hai .

Harniya disk ke masail –
koolhay mein chhootey پھٹوں ki takleef –
jism ke nichale hissay ki chout –
ٹیومرز –

Yeh bemari aurton ki nisbat mardon ko ziyada mutasir karti hai. aisay mard jin ki Umar tees se pachaas saal ke douran ho inhen is bemari ke khatraat ka ziyada saamna karna parta hai. is bemari ki wajah se aam tor par sirf dard la-haq hota hai jo ke kuch khaas moqaon par shiddat ikhtiyar kar sakta hai

شیاٹیکا درد کا آغاز کمر کے نچلے حصے سے ہوتا ہے اور اس کا احساس ٹانگوں میں بھی ہوتا ہے۔ شیاٹیکا اعصاب کو جب چوٹ لگتی ہے یا نقصان پہنچتا ہے تو اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شیاٹیکا اعصاب جسم میں سب سے لمبا اور موٹا اعصاب ہوتا ہے۔

یہ درد کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے کیوں کہ عام طور پر اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔ شیاٹیکا درد کو ایک عام بیماری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ بہت سارے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ دس سے چالیس فیصد لوگوں کو زندگی میں کم از کم ایک بار شیاٹیکا درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

کمر کے نچلے حصے سے شیاٹیکا اعصاب کا آغاز ہوتا ہے اور یہ اعصاب کولہوں سے ہوتے ہوئے ٹانگوں تک آتا ہے۔ ان اعصاب کو مختلف وجوہات کی وجہ سے جب نقصان پہنچتا ہے تو درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہایت قابل آرتھو پیڈک سرجن ہیں، کا کہنا ہے کہ شیاٹیکا اعصاب کو زیادہ تر نقصان اس صورت میں پہنچتا ہے جب ان پر زیادہ پریشر آئے۔

شیاٹیکا درد کی وجوہات ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے۔ تاہم زیادہ تر مریضوں کو مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے اس درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہرنیا ڈسک کے مسائل –
کولہے میں چھوٹے پھٹوں کی تکلیف –
جسم کے نچلے حصے کی چوٹ –
ٹیومرز –

یہ بیماری عورتوں کی نسبت مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ ایسے مرد جن کی عمر تیس سے پچاس سال کے دوران ہو انہیں اس بیماری کے خطرات کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے عام طور پر صرف درد لاحق ہوتا ہے جو کہ کچھ خاص موقعوں پر شدت اختیار کر سکتا ہے

شیاٹیکا درد کب شدت اختیار کرتا ہے؟

شیاٹیکا درد چوں کہ کمر کے نچلے حصے سے لے کر ٹانگوں کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس لیے کچھ موقعوں پر اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل موقعوں پر یہ درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔

چلتے یا بیٹھے وقت

اگر آپ چل رہے ہیں تو اس بات کے امکانات موجود ہوتے ہیں کہ آپ شیاٹیکا اعصاب پر پریشر زیادہ پڑے۔ اگر چلتے وقت شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر آ جائے تو اس کا درد شدت اختیار کر سکتا ہے جس کو کنٹرول کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ ایسی پوزیشن میں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر ہے تو پھر بھی یہ درد شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس درد کا سامنا کرنے کی صورت میں ایسی پوزیشن میں بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر پڑے۔

جھکنا

بعض اوقات شیاٹیکا درد کے مریض جب جھکتے ہیں تو ان کے درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے  ہسپتال سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن اور دوسرے طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ شیاٹیکا کے مریضوں کو اگلی یا پچھلی جانب جھکنے سے گریز کرنا چاہیئے تا کہ یہ درد شدت نہ اختیار کرے۔

اس کے علاوہ کچھ دوسری وجوہات جیسا کہ ہنستے، کھانستے، چھینکتے، اور سانس روکنے کے دوران بھی شیاٹیکا درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عام طور پر شیاٹیکا کے علاج کے لیے ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ کچھ مریضوں میں یہ مرض کافی شدید ہو جاتا ہے اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم کچھ گھریلو علاج یا ٹوٹکوں کی مدد سے بھی شیاٹیکا درد سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

شیاٹیکا درد کا علاج

شیاٹیکا درد کے خلاف مندرجہ ذیل علاج یا گھریلو ٹوٹکے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

ورزش

عام طور پر ہر کوئی ورزش کے فوائد سے واقف ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  ورزش شیاٹیکا درد جیسی بیماریوں کے خلاف بھی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ اگر شیاٹیکا درد کے دوران معمولی اور مؤثر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ کچھ لوگوں کو چلنے یا ورزش کی وجہ سے شیاٹیکا کے شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر چلنے یا معمولی ورزش کی وجہ سے یہ درد شدید ہو جائے تو پھر اپنے آرتھو پیڈک سرجن کے مشورے سے ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔

تاہم اگر کچھ فاصلے تک چلنے سے آپ کا درد کم ہونا شروع ہو جائے تو یہ آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری کے دوران کسی بھی قسم کی سخت ورزش سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ ہلکا وزن بھی اٹھانا نہ پڑے۔ ان حفاظتی تدابیر سے شیاٹیکا کے درد کو کنتڑول کرنے میں مدد ملے گی۔

آئس یا ہیٹ پیک کا استعمال

اس کے علاوہ آئس اور ہیٹ تھراپی کی مدد سے شیاٹیکا درد کی وجہ سے پٹھوں میں پیدا ہونے والے کھنچاؤ کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ شیاٹیکا درد سے مؤثر طریقے سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہلے پندرہ منٹ کے لیے آئس پیک کو متاثرہ حسے رکھیں اور پھر پندرہ منٹ کے لیے ہیٹ پیک رکھیں۔

او ٹی سی ادویات کا استعمال

اگر آپ کو کسی ایسے وقت میں شیاٹیکا درد لاحق ہو جائے جب آپ کی ڈاکٹر تک رسائی ممکن نہ ہو تو پھر او ٹی سی ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایسی ادویات جو سوزش اور درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ اس بیماری کے خلاف مفید ثابت ہوتی ہیں۔

شیاٹیکا درد کے متعلق تفصیل سے جاننے کے لیے کسی آرتھو پیڈک سرجن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی آرتھو پیڈک سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے