خشک جلد کی نمی کے لیے بہترین طریقے
خشک جلد آپ کو بے رونق اور جلد بوڑھا بنا دیتی ہے- خشک جلد کھجلی ، روکھے سوکھے نشان اور جلد کی بہت سی پریشانیوں کا باعث بھی بنتی ہے۔ خشک جلد کی بہت ساری وجوہات ہیں جیسے بار بار نہانا ، تیز کیمیکل والےصابن کا استعمال، عمر بڑھنا یا کچھ طبی حالات وغیرہ – صحت مند اور خوبصورت جلد کے حصول کے لیے آپ کی جلد کو ہائیڈریشن فراہم کرنا بالکل ضروری ہے۔ خشک جلد کا علاج کرنے اور اسے گہری ہائیڈریشن فراہم کرنے کا بہترین طریقہ آپ کی جلد کو نمی بخش کرنا ہے۔
موئسچرائزر آپ کی جلد اور خشک ہوا کے درمیان رکاوٹ کا کام کرتا ہے۔ اپنی جلد کو چمکدار بنانے کے لئے ہمیشہ مااسچرائزنگ کریم یا لوشن کو روزانہ کی بنیاد پر لگائیں۔ مارکیٹ میں متعدد قسم کے مااسچرائزز کی بھرمار ہے۔ لیکن ، اگر آپ کاسمیٹک استعمال کرنا پسند نہیں کرتے یا آپ کا بجٹ بہت کم ہے اور آپ مااسچرائزز خرید نہیں سکتے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ قدرتی طور پر جلد کو نمی بخش بنانے کے متعدد طریقے ہیں۔ آپ کی جلد کو نمی بخش کرنے کے کچھ آسان علاج اور نکات ، ذیل میں دیئے گئے ہیں۔ آپ اپنے باورچی خانے سے آسانی سے درج ذیل مصنوعات حاصل کرسکتے ہیں۔
ا – شہد
شہد جلد کے لئے ایک بہترین قدرتی مااسچرائزر ہے جو جلد کی گہری تہوں میں داخل ہوتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کے مساموں کو صاف کرنے اور مدھم جلد کو قدرتی چمک بحال کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ شہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کی جلد کو روشن، تروتازہ اور نمی بخش بناتی ہے۔
٭ خالص شہد کا ایک چمچ لیکر اپنے دھلے ہوئے چہرے پردس منٹ کے لیے لگائیں پھر صاف پانی سے دھو لیں۔
ب- تیل
قدرتی تیل آپ کی جلد پر گہری ہائیڈریشن اور فوری چمک فراہم کرتے ہیں۔ یہ اعلی غذائی اجزاء ، وٹامنز اور فیٹی ایسڈ سے لدے ہوتے ہیں ۔وہ جلد کو نمی بخش بنانے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی جلد کو سکون دیتے ہیں۔ جلد کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند ناریل کا تیل ، زیتون کا تیل ، بادام کا تیل ، ارنڈی کا تیل ، جوجوبا کا تیل وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔ تیل کے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل اقدامات کرنا ہوں گے۔
٭ مذکورہ بالا تیل میں سے کوئی بھی لے لیں جو آپ کے گھر پر دستیاب ہے۔
٭ اپنے چہرے یا جسم پر تیل لگائیں. اپنی جلد پر مالش کریں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔
٭ آپ اسے آدھے گھنٹے کے لئے لگائیں پھر دھو لیں یا پھررات سونے سے پہلے جلد پر لگائیں اور صبح اٹھ کر دھو لیں۔
روزانہ استعمال کرکے آپ کو جلد نرم، چمکدار اور نمی بخش محسوس ہوگی۔
ت- گلیسرین
گلیسرین سالوں سے جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے کیونکہ یہ آپ کی جلد کو صاف ، نرم ، ہائیڈریٹڈ اور چمکدار رکھتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ جلد کو جوان اور داغوں سے پاک بناتی ہے۔
٭ آدھا چمچ گلیسرین لیں۔
٭ اس میں آدھا چمچ ایلوویرا جیل ڈالیں۔
٭ ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں اور جلد پر لگائیں۔
باقاعدگی سے استعمال کرنے پر ، آپ اپنی جلد پر جادوئی اثر دیکھیں گے۔
ج- قدرتی ٹونر
اپنی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر ٹونر کا استعمال کریں۔
٭ ایک سپرے کی بوتل میں برابر مقدار میں ناریل کا پانی اور ایلوویرا کا جوس ملا دیں۔
٭ اپنی جلد کو اضافی نمی بخشنے اور جلد کی پی ایچ کی سطح کو متوازن بنانے کے لئے دن میں دو بار اس ٹونر کا استعمال کریں۔
آپ اسے ایک ہفتہ کے لئے فرج میں رکھ سکتے ہیں۔
ح – دودھ کی بالائی
دودھ کی بالائی ایک اور قدرتی موئسچرائزر ہے جو آپ کو ہموار اور بے عیب جلد سے لطف اندوز کرتا ہے۔ یہ جلد کی تمام اقسام کو ہائیڈریٹ کرنے کے لئے ایک اعلیٰ چیز ہے۔ یہ جلد کے مساموں میں جلدی جذب ہوجاتی ہے اور اسے کافی وقت تک نمی بخش بناتی ہے۔ اس میں خاص ایسڈ ہوتا ہے جوخشک، مردہ جلد کے خلیوں سے چھٹکارا دیتا ہے۔
٭ اپنی جلد پر تازہ دودھ کی بالائی لگائیں۔
٭ اسے 10-15 منٹ کے لئے لگائیں پھر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔
٭ اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
خ – کیلا
موئسچرائزنگ فوائد کے علاوہ کیلے میں موجود وٹامن اور اینٹی آکسیڈینٹ آپ کو جوان نظر آنے والی جلد کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭ ایک پکا ہوا کیلا لیں اور اس کو میش کرکے ہموار پیسٹ بنائیں۔
٭ اس میں ایک چمچ شہد ڈالیں۔
٭ اسے 10-15 منٹ کے لئے جلد پر رکھیں پھر دھو لیں۔
٭ اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
نرم اور نم جلد سے لطف اٹھانے کے لیےاضافی نکات
٭ نہاتے وقت ہمیشہ نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔
٭ اپنی جلد کو خشک کرنے کے لئے تولیہ کو سختی سے نہ رگڑیں۔ نرم تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ جلد خشک کریں۔
٭ لمبے وقت تک ہائیڈریٹ ہونے کے لئے نم جلد پر اپنا پسندیدہ موئسچرائزر لگائیں۔
٭ اگر آپ صابن پسند کرتے ہیں تو بجائے کیمیکل والے صابن کے آپ ،قدرتی اجزاء سے بنا ہوا صابن استعمال کریں۔
٭ جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پییئں۔
٭ باہر نکلنے سے پہلےسنسکرین ضرور لگائیں
