جلد کوخوبصورت رکھنے کے طریقے
نرم ، نم ، بغیر کسی داغ کے صاف جلد اور چہرے پر کوئی جھریاں نہ ھونے کو صحت مند جلد کہتے ہیں۔ صحت مند جسم صحت مند جلد کی عکاسی کرتا ہے۔ جلد کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ چہرہ آپ کی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ صحت مند جلد آپ کو خوبصورت بناتی ہے اور اسی وجہ سے آپ کے اعتماد کو بہتر بناتی ہے۔
درج ذیل نکات آپ کو صحت مند جلد برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔
متوازن غذا کھائیں –
متوازن غذا کھانے سے نہ صرف آپ کو اچھی صحت اور وزن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند ہوجاتی ہے۔ اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ پھل ، سبزیاں ، اناج اور پروٹین شامل کرنے کی کوشش کریں۔ وافر مقدار میں پانی پینا آپ کی جلد کو ہائیڈریٹڈ ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اپنی جلد کوکیل مہاسوں سے پاک ، تازہ ، صحت مند اور چمکدار بنانے کے لئے جنک فوڈ ، پروسیسڈ فوڈ ، تلی ہوئی اور شکر آلود اشیاء سے پرھیز کر یں۔
ذہنی دباؤ نہ لیں –
تناؤ انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ تناؤ جلد کی بہت سی پریشانیوں کا سبب بنتا ہے جیسے مہاسے بریک آؤٹ ،کالےنشان اور جھریاں وغیرہ۔-پر سکون رہنے کے لیے اپنی نیند پوری کر یں اور ایسے کام کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہوں ۔
اپنی جلد کو سورج کی شعاوں سے بچائیں –
سورج کی یووی کرنیں جلد کے لئے بہت نقصان دہ ہوتی ہیں۔ یہ کرنیں آپ کی جلد کو کالا اورآئلی بناتی ہیں۔ سورج کی شعا ئیں جھریاں ، سیاہ دھبوں اور جلد کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ سورج کی نقصاندہ کرنوں سے حفاظت کے لئے ہمیشہ پورا لباس پہنیں اور سن بلاک یا سن سکر ین ضرور استعمال کر یں۔
اپنے چہرے کو زیادہ نہ دھوئیں –
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ زیادہ چہرہ دھونے سےان کی جلد مزید صحت مند ہوگی جبکہ ایسا نہیں ہوتا- صابن یا کلینزر میں موجود کیمیکلز آپ کی جلد کوخشک بنا دیتے ہیں جس سے نئی جلد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں- دن میں میں دو مرتبہ ہلکے فیس واش سےاپنا چہرہ دھونا جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کافی ہے۔
معمول پر اپنی جلد کا خیال رکھیں –
مناسب اسکن کیر آپ کی جلد کو صحت مند اور روشن بنانے کا ایک راستہ ہے۔ سکن کیر روٹین میں تین بنیادی اقدامات شامل ہیں جیسے جلد کی صفائی ، ٹو نگ اور موئسچرائزنگ۔ سونے سے قبل میک اپ کو ہٹانا بھی یاد رکھیں۔ عمدہ نظر آنے کے لئے اپنی جلد کی قسم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اس معمول پر عمل کریں۔
ورزش کے بعد غسل کریں –
صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ نہ صرف جسم کے لئے بلکہ جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ورزش کے بعد ضرور نہا ئیں تاکہ بیکٹیریا آپ کی جلد کو نقصان نہ پہنچا سکے۔
