چکنی جلد کی حفاظت
ہماری جلد کو چند مخصوص گلینڈز یعنی ہارمون کنٹرول کرتے ہیں۔ اگر ان ہارمونز کی کارکردگی میں توازن نہ رہے تو جلدی مسائل جنم لیتے ہیں۔ گلینڈز کی زیادتی سے جلد میں چکناہٹ بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ یہ چکنائی جلد کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس لیے ان تمام مسائل کے حل کیلۓ ممکنہ ہدایات پر عمل کرنا صروری ہوتا ہے۔
اگر ہارمونز کی بے قاعدگی کی وجہ سے جلد زیادہ چکنی ہو اور کیل چھائیاں بھی ہوں تو ماہر امراضِ جلد سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہارمونک بے قاعدگیاں مزید مسائل کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ یہ مسائل مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتے ہیں اس لیۓ عورتوں کو ہارمونز کی کارکردگی پر تووجہ دینی چاہیے اور اندھا دھند چہرے پر کلینزنگ مصنوعات جیسا کے فیشل کا استعمال نہ کیا جاۓ بلکہ بنیادی مسائل پرتوجہ دی جاۓ اور بیماری کو جڑ سے ختم کیا جاۓ۔ علاوہ ازیں چند گھریلو اور قدرتی اشیاء کے استعمال سے آپ بہتر طور پر جلد کی چکناہٹ سے افاقہ حاصل کر سکتے ہیں۔
چکنی جلد کی حفاظت
چکنی جلد کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ اس میں تھوڑی سی محنت شامل ہے اس لیےآپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چکنی جلد کی حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند احتیاط اور ٹوٹکے مندرجہ ذیل تفصیلات کیساتھ بیان کیے جا رہے ہیں۔
.1
صبح بیدار ہوتے ہی ٹشو پیپر کے ذریعہ اپنی جلد کی مکمل صفائی کریں۔
.2
شدید گرمی میں جب باہرنکلیں تو سن بلاک، سن اسکرین کریم کا یا لوشن کا استعمال ضرورکریں اورگھر واپس آتے ہی اچھے کلینزنگ لوشن سے چہرہ صاف کرنے کے بعد دھو لیں تا کہ چہرے کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن حاصل ہو جاۓ۔
.3
ایک چمچ شہد میں آدھا چمچ لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں، پندرہ یا بیس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر یا ابلے ہوۓ نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ ٹوٹکا چکنی جلد کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ شہد اور لیموں کے عنامر جلد کی چکنائی کو زائل کر دیں گے۔
.4
چکنی جلد والے افراد کو گردوغبار سے بچنا چاہیۓ کیونکہ چہرے پر چکنائی ہونے کی وجہ سے گردوغبار چہرے کے مسام کو بند کر دیتا ہے اس لیے فوراً چہرہ دھونا چاہیے تا کہ مزیدگی پیدا نہ ہو۔
.5
چکنی جلد کیلۓ نیم گرم پانی سے چہرہ دھونا مفید ہے۔
.6
چکنی جلد کے لیے تازہ ٹماٹر کا لیپ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف جلد کی چکناہٹ ختم ہو جاتی ہے بلکہ جلد صاف اورنرم بھی ہو جاتی ہے۔
.7
چکنی جلد کیلۓ مخصوص میک اپ استعمال کریں تا کہ چکناہٹ کے خلاف مزاحمت پیدا ہو سکے۔
.8
چکنی جلد کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلۓ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، ایسا کرنے سے جلد میں موجود تمام زہریلے نمکیات بہتر طور پر خارج ہو سکیں گے۔ اس کے ساتھ مرغن غذاؤں کے استعمال سے پرہیز کریں اورعام طور پر پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔
چکنی جلد کے لیے آزمودہ گائیڈ لائنز
چکنی جلد کو سنبھالنا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا خشک جلد کو۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ چکناہ ونے کے درجے مختلف ہوتے ہیں۔ معمولی چکنی جلد اور اس کا کبھی کبھار اشتعال میں آنا ایسی چکنی جلد سے مختلف ہوتا ہے جو بار بار اشتعال میں آ جاتی ہے۔ بہت چکنی اورایکنی میں مبتلا رہنے والی جلد رکھنے والی خواتین کو ان چیزوں پر گہری نظر رکھنے کی صرورت ہوتی ہے جنہیں وہ اپنے چہروں پر لگاتی ہیں۔ ان خواتین کو خیال رکھنا چاہیۓ کہ چاہے ان کی جلد پرگنتی کے کیل مہاسے ہیں، وہ دراصل ایکنی میں مبتلا ہیں۔ یہ ایک طبی صورت حال ہے۔ اس کا حل کاسمیٹکس اورفیشل نہیں ہیں جب تک ماہرِ امراضِ جلد آپ کو ایسا کرنے کو نہ کہے۔ چکنی جلد کو تیز قسم کے سکربز اور صابنوں کے استعمال سے مشتعل نہ کریں۔
چکنی جلد کیلئے گھریلو نسخے/علاج
؎
ملتانی مٹی
ملتانی مٹی میں جلد کی چکناہٹ کو جذب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ طریقہ استعمال: حسب ضرورت ملتانی مٹی میں فلٹر شدہ پانی یا عرق گلاب شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کے یہ مکسچر مستقل مزاجی والا بن جاۓ۔ اب اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کیلۓ چھوڑ دیں۔ جب ملتانی مٹی چہرے پر مکمل طور پر خشک ہو جاۓ تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھوئیں اور چہرے کو خشک کر لیں۔
؎
انڈے کی سفیدی
انڈے کی سفیدی جلد کی چکناہٹ کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ کی گئ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ انڈے کی سفیدی میں اینٹی بیکٹیریل صلاحیتیں بھی ہوتی ہیں۔
انڈے کی سفیدی کا طریقہ استعمال: ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس میں ایک عدد تازہ لیموں کا رس شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اسے اپنے چہرے پر لگائیں اور اسے خشک ہونے تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ جب ماسک مکمل خشک ہو جاۓ تو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
؎
ایلویرا
چکنی جلد کے لیے ایلویرا کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ استعمال کا طریقہ: رات کو سونے سے پہلے ایلویرا کی پتلی تہہ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور صبح چہرے کو اچھے یعنی معیاری صابن سےدھولیں۔
احتیاط: ایلویرا کا استعمال بہت زیادہ حساس جلد کے لیے الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔ چہرے پر ایلویرا استعمال کرنے سے پہلے تھوڑی سی مقدار میں اسے اپنے بازو پر کچھ منٹ لگا کر ٹیسٹ کر لینا چاہیے تا کہ یہ پتہ چل سکے کہ آپ کی جلد پر اس کے استعمال سے کوئی منفی اثرات تو نہیں مثلاً الرجی کا ہو جانا وغیرہ۔
؎
شہد
شہد قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو جلد کے علاج میں قابل احترام ہے۔ فطرتی طور پر شہد کے جراثیم کش اور اینٹی بکٹیریل جیسی صلاحیتوں کی وجہ سے اس کا استعمال چکنی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ استعمال کا طریقہ: اپنی چکنی جلد پر شہد کی پتلی تہہ کو پھیلا کر لگائیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ تقریباً پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں۔
؎
بادام
بادام نہ صرف تیل والی جلد بلکہ جلد پرموجود نجاست کو دور کرنے میں کمال کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پسے ہوۓ بادام سے چہرے کا اسکرب بنانے کا طریقہ: چار چاۓ کے چمچ مقدار کے لیے باداموں کو باریک پیس لیں اور اس میں دو چمچ شہد شامل کریں۔ اب اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنائیں اوراسے اپنے چہرے پر انگلیوں کی مدد سے گول حرکات کرتے ہوۓ مسلیں یہاں تک کہ پورے چہرے پر پیسٹ لگ جاۓ۔ دس منٹ تک یہ ماسک اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
