فرحت بخش شر بت گلاب خود بنائیں، زبردست مزیدار ہے
نسخہ : گلاب کے پھول 150 گرام،, چینی 3 کلو ,عرق گلاب 300 گرام،, پانی 2 کلو
ترکیب تیاری : سب سے پہلے پھولوں کی پنکھڑیوں کو توڑ کر اچھی طرح صاف کر لیں اور پھر پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا لیا جائے۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ اور پھر چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا یا جائے جب شربت کی مانند قوام بن جائے تو آنچ سے نیچے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر اس میں عرق گلاب ملا دیا جائے پھر کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں
گلاب کا نہایت ہی عمدہ اور فرحت بخش شر بت تیار ہے۔ دل و دماغ کو راحت بخشتا ہے اور گرمی میں نہایت مفید ہے، پیاس کو تسکین دیتا ہے حسب ضرورت دودھ یا پانی میں ملا کر استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
