Blogمعدہ اورآنتوں کے نسخے

  پیچش مروڑ کا، دیسی علاج


اگر پاخانہ کی حاجت درد اٹھ کر باربار ہو اور پاخانہ با فراغت نہ آئے نیز قوام پتلا ہو تو پیچش کہلاتی ہے اس کے ہمراہ خون اور آنوں بھی آیا کرتی ہے پیچش کی دو قسمیں ہیں،صادق اور کاذب، پہچاننے کی ترکیب یہ ہے کہ مریض کو سلارہ بوٹی کے بیج یا اسپغول پانی سے کھلائیں اگر وہ تخم پاخانہ میں نکل آئیں تو صادق ورنہ کاذب سمجھیں کاذب کے لئے کسٹرائیل 50 گرام دودھ میں ملا کر پلائیں اس سے انشاءاللہ چار پانچ دست ہو کر سدہ نکل جائے گا اور آرام ہو گا اگر صادق ہو تو نیچے دیا گیا نسخہ استعمال کریں
نسخہ : پھٹکڑی سفید کچی 4 گرام، کشتہ سنگجراحت 1 گرام، دودھ ایک پاؤ میں ڈال کر فورا ہی پی جائیں ورنہ دیر ہونے سے دودھ پھٹ جائے گا بس دوا اندر جاتے ہی جادو سا اثر دکھائے گی شاید ہی دوسری خوراک دینے کی ضرورت پڑے خوراک صرف دودھ دیں باقی سب چیزوں سے پرہیز لازم ہے
پر ہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں

جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں